14 جون 2011 - 19:30

امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کو ایبٹ آباد میں اْسامہ بن لادن تک پہنچانے والے پانچ امریکی جاسوس پاکستان کی حراست میں ہیں۔

ابنا: اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے چیف لیون پینیٹا نے حالیہ دورہ اسلام آباد میں سی آئی اے ایجنٹس کی گرفتاری کا معاملہ پاکستان کی فوجی قیادت سے اٹھایا تھا۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ تک پہنچانے والے سی آئی اے کے پانچ ایجنٹوں کو ایبٹ آباد مشن سے پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پاکستان کی زیر حراست پانچ ایجنٹوں کی گرفتاری سے متعلق صورت حال ابھی تک واضح نہیں تاہم امریکی حکام کے مطابق لیون پینیٹا نے اسلام آباد میں پاک فوج اور انٹیلی جنس افسران کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ امریکی حکام سی آئی اے کے ایجنٹس کی گرفتاری کو پاک امریکہتعلقات میں کشیدگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت